مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی 23 نومبر سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد (اے پی پی) مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسیٰ 23 سے 24 نومبر تک پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ گذشتہ کئی دہائیوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے مصری صدر ہوں گے۔ مصر کے وزیر خارجہ اور اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ مصر اور پاکستان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔ مصری صدر سرکاری دورہ سے قبل اسلام آباد میں 22 نومبر کو ہونے والے ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن