نوید بٹ کے اغوا کے خلاف حزب التحریر کے ملک گیر مظاہرے


 کراچی (خبر نگار) حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کے اغوا اور چھ ماہ گزر جانے کے باوجود ان کی عدم بازیابی کے خلاف ملک گیر مظاہرے کئے۔ یہ مظاہرے کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں کیے گئے۔ مظاہرین نے بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ ”حزب التحریر“ کے ترجمان نوید بٹ کا اغوا خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتا اور ”امریکی راج کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میںنوید بٹ کو اغوا ہوئے چھ ماہ ہو چکے ہیں“۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوید بٹ کو اغوا ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہیںنہ تو انھیں رہا کیا گیا اور نہ ہی انھیں کسی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوید بٹ کا جرم یہ ہے کہ وہ حکمرانوں کی غداریوں کو بے نقاب کرتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...