تحصیل کونسل شیخوپورہ نے وسائل بڑھانے کیلئے مزید 46 علاقوں کو کمرشل قرار دیدیا

شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحصےل کونسل شےخوپورہ نے اپنے مالی وسائل بڑھانے کے لئے سول لائنز شےخوپورہ جےسی پرسکون بستےوں سمےت درجنوں آبادےوں کو عوام کو کمرشل کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر ان بستےوں مےں اب تک شاہرات صفائی اور سکےورٹی کی وہ سہولتےں ہی دستےاب نہ ہےں جو کمرشل بازاروں اور پلازوں کے لئے بدلتے ہوئے حالات کے پےش نظر بنےادی سہولتےوں کی حےثےت اختےار کر گئی ہے باخبر ذرائع نے بتاےا ہے کہ تحصےل کونسل نے فےلڈ سٹاف کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے تحصےل شےخوپورہ مےں کم و بےش 46 علاقوں کو کمرشل قرار دے دےا ہے جن مےں زےادہ تر بستےاں اور آبادےاں شےخوپورہ شہر کی ہے جن مےں نشتر روڈ، عالمگےر روڈ، واسطی سٹرےٹ، جنڈےالہ روڈ، شاہ کالونی، کچی کوٹھی روڈ، گھنگ روڈ، ےونس شہےد روڈ، شامی روڈ، سےد جرار حسےن زےدی روڈ، داتا شاہ جمال روڈ وغےرہ بھی شامل ہےں ےہ بستےاں ابتک رہائشی علاقوں کے حوالے سے مشہور تھےں مگر ان بستےوں کو کمرشل قرار دے دےا گےا ہے لےکن ان بستےوں مےں بازاروں اور کمرشل سنٹروں اور پلازوں کی تعمےر کے بعد جس قدر کشادہ سڑکوں کی ضروری ہے ان کی تعمےر کے لئے سردست کسی پلاننگ کی اطلاع نہ ملی ہے اور ےہ بات بھی واضح نہےں کی گئی ہے کہ کمرشل قرار دی جانے والی نئی بستےوں کے فرنٹ کے مکانوں اور پلاٹوں کا کتنا حصہ کمرشل ہو گا شہرےوں نے وزےراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کےا ہے کہ رہائشی بستےوں کو اگر کمرشل علاقے قرار دےنا انتہائی ضروری ہے تو وہاں پر پہلے کشادہ سڑکوں، پارکنگ، سےورےج، سکےورٹی، سروس روڈ وغےرہ کی سہولتےں فراہم کی جائےں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...