شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماءمرتضیٰ ورک اور سابق ایم این اے چوہدری سعید ورک نے کہا ہے کہ پا رلیمنٹ،عدلیہ اور فوج کواپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا، کراچی کے حالات پر تمام ادارے گونگے،بہرے،اور اندھوں کا کردار ادا کر رہے ہیں،اداروں کے ٹکراو¿ کا مطلب ملک و قوم کی تبا ہی کے سوا کچھ بھی نہیں ہو گا، ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی بجائے تمام ادارے اور احباب اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ ورک اور سعید ورک نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کا سودا کرنے والے حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آچکا ہے، پارلیمنٹ،عدلیہ اور پا ک افواج ہمارے قومی اثا ثے ہیں مگر دھمکی آمیز بیانات اور ایک دوسر ے کی اشاروں اور بیانات سے تذلیل مناسب نہیں ہے۔
پارلیمنٹ، عدلیہ اور فوج کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا: مرتضیٰ ورک
Nov 12, 2012