یوم اقبالؒ کے حوالے سے تقریب

Nov 12, 2012

منڈی فیض آباد (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منڈی فیض آباد میں بسلسلہ یوم اقبالؒ خصوصی تقریب ہوئی جس کی صدارت ڈی ای او سیکنڈری اکرام الحق نے کی۔ مقررین نے علامہ اقبال کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر مسز تابانہ، حاجی محمد اشرف قاضی، صدر غلہ منڈی نے بھی تقریر کی اور انہوں نے سکول کو 2لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ ہینڈی کرافٹ کے وزیراعلیٰ کے مقابلہ جات میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ زینت اکرم کو پانچ ہزار انعام اور تعریفی سند دی گئی۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر شیخ عبدالغفار اور وقار احمد وحید نے بھی سکول کی کارکردگی کو سراہا۔

مزیدخبریں