شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ سریانوالہ میں گھریلو تنازع کی بناءپر خاوند نے اپنی بیوی آصمہ کو قتل کر کے اس کی نعش گھر کے صحن میں دفنا دی عید کے موقع پر جب مقتولہ کی والدہ حفیظاں بی بی اپنی بیٹی سے ملنی آئی تو ملزم عمران اسے تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس پر حفیظاں بی بی کو شک گزرا تو اس نے تھانہ جا کر اطلاع کر دی جس پر پولیس نے ملزم کے بھائی کی نشاندہی پر نعش صحن سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی ہے اور مقتولہ کے خاوند عمران اس کے بھائی غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کی ایک سال قبل عمران سے شادی ہوئی تھی عمران ایک فیکٹری میں نوکری کرتا تھا لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹری بند ہوئی تو عمران بے روزگار ہو گیا جس پر دونوں میاں بیوی کے درمیان گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا عید سے تین دن قبل دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تو عمران نے اپنے بھائی کی مدد سے بیوی کو قتل کر کے اسے گھر کے صحن میں دفنا دیا۔
شیخوپورہ: خاوند نے بیوی کو قتل کر کے نعش صحن میں دفن کر دی
Nov 12, 2012