برسبین ٹیسٹ : جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی


برسبین(آئی این پی) برسبین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کیخلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی، جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 450 رنز بناکر آﺅٹ ، جیک کیلس 147 اور ہاشم محمود آملہ 104 رنز بناکر نمایاں، جیمز پیٹن سن کی 3جبکہ بین ہیلفن ہاس ، پیٹر سڈل اور نیتھن لیون کی 2، 2 وکٹیں، آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنالئے،مورنے مورکل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ اتوار کو یہاں برسبین کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔ تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 255 رنز 2کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کیا تو جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 450 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے جیک کیلس نے 147 ، ہاشم محمود آملہ نے 104 اور الوپروپیٹرسن نے 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے جیمز پیٹن سن نے 3جبکہ بین ہیلفن ہاس ، پیٹرسڈل اور نیتھن لیون نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 3وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنالئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈورڈ کوان 49 اور مائیکل کلارک 34 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ڈیوڈ وارنر 4 ، راب کیونی 9 اور رکی پونٹنگ صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے مورنے مورکل نے 2جبکہ ڈیل سٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...