لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈسپلن کے معاملے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ سے نکالے جانے والے فل بیک محمد عرفان کے کیس کی سماعت آج پی ایچ ایف ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے محمد عرفان کا کیس ڈسپلنری کمیٹی جس کے سربراہ واسع جلیل ہیں کے سپرد کر کے 12 نومبر کو انہیں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ڈسپلنری کمیٹی کے سربراہ واسع جلیل نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ تمام حقائق کو میرٹ پر دیکھا جائے گا۔ محمد عرفان کو صفائی کو پورا موقع دیا جائے گا جس کی روشنی میں رپورٹ تیار کر کے پی ایچ ایف حکام کے حوالے کر دی جائے گی۔
فل بیک محمد عرفان آج ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے
Nov 12, 2012