لاہور (نیوز رپورٹر) جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی صوبائی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں اس امر پر اظہار تشکر کیا گیا کہ ڈاکٹروں کے سروس سٹرکچر میں تبدیلی کیلئے جو معاہدہ کیا گیا اس میں جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن برابر کی شریک رہی، اس حوالے سےA) GCD) کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے محکمہ صحت اور، وزیر اعلی ہاوس کی تمام میٹنگز میں شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کئے۔ اجلاس میں سروس سٹرکچر کی کامیابی کیلئے جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کی جانب سے(GCDA) کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر شیخ، ڈاکٹر رانا رفیق، ڈاکٹر عاصم فاروقی، ڈاکٹر حق نواز بھروانہ،ڈاکٹر اسد عباس شاہ، ڈاکٹر عارف افتخار کے کردرا کو خصوصی طور پر سراہا گیا جبکہ ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر اعجاز وڑائچ، ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر سیف الرحمن، ڈاکٹر فوزیہ، ڈاکٹر عالیہ، ڈاکٹر ملک ریاض، ڈاکٹر عبدلرحمن خواجہ، ڈاکٹر شاہد خورشید، ڈاکٹر محمود شوکت، ڈاکٹر اسلم حمید، ڈکٹر خواجہ محبوب کی خصوصی کاوشوں کا بھی اعتراف کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہ کہ اب اگلہ مرحلہ اس کو اسی رفتار سے عملی جامہ پہنانے کا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جس اتحاد کا مظاہرہ سروس کے حصول کیلئے کیا گیا اب اس سے زیادہ اس کو جلد از جلد نافذ کروانے کیلئے کیا جانا ضروری ہے۔