شیخوپورہ لائرز فورم کا اجلاس مجلس عاملہ نے منشور کی منظوری دیدی

لاہور (پ ر) شیخوپورہ لائرز فورم کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس کی صدارت چیئرمین چودھری غلام مرتضیٰ ورک ایڈووکیٹ نے کی ۔ اس موقع پر چودھری شکیل انور ورک ایڈووکیٹ نے فورم کا منشور پیش کیا جس کی مجلس عاملہ نے منظوری دی اس موقع پر شیخوپورہ لائرز فورم کے عہدے داروں اور ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا وکلاءکی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اجلاس میں میاں غلام رسول ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سمیت سینئر اور نوجوان وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور شیخوپورہ لائرز فورم کے منشور سے اتفاق کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...