منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر ڈی ایس پی سمیت ملزموں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کے ڈی ایس پی نے سیاسی مخالفین سے ساز باز کرکے فیروز والہ سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما کو 8 کلو چرس کے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کروا دیا رینج کرائم برانچ پولیس نے تحقیقات کرکے بے گناہ افراد کو رہا اور ڈی ایس پی سمیت ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ فیروز والہ میں رہائش پذیر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سٹوڈنٹ لیڈر غلام شبیر ڈوگر کے مطابق اس کے سیاسی مسلم لیگ ق کے سابق ناظم آصف کھوکھر اور اس کے بھائی طارق محمود کھوکھر نے مجھے بدنام اور سیاسی کیریئر کو تباہ کرنے کی خاطر گوجرانوالہ سٹلائٹ ٹاﺅن کے ڈی ایس پی محمد اعظم مہر کو 50 ہزار روپے رشوت دیکر 8 کلو چرس کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر دیا تھا جس کی رینج کرائم برانچ پولیس نے تفتیش کی تو مقدمہ جھوٹاثابت ہوا جس پر کرائم برانچ نے ہمیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے ڈی ایس پی اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...