ایکسپو سنٹر میں یونیورسل انشورنس کمپنی کا سٹال عوام کی توجہ کا مرکز رہا

Nov 12, 2012

لاہور (پ ر) انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹس کے زیر اہتمام کارپوریٹ پاکستان 2012ءکے موضوع پر لاہور کے ایکسپو سنٹر میں تین روزہ نمائس میں بیبوجی گروپ آف کمپنیز کے انشورنس گروپ یونیورسل گروپ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کا سٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ 1952ءسے کامیابیوں کے تسلسل کے ساتھ یونیورسل انشورنس اپنے نصف صدی سے زائد تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے کلائنٹس کیلئے نت نئے مفید پروگرام متعارف کراتی چلی آ رہی ہے۔ ایکسپو کے دوران کمپنی سٹاف نے عوام کو معلومات کی فراہمی کیلئے جدید ترین ذرائع اختیار کئے جبکہ تین روزہ نمائش کے دوسرے روز کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد رفیق چودھری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ فضل الرحمان ملک، عامر رضا چیف فنانشل آفیسر اور سید علی فیصل اسسٹنٹ جنرل منیجر سمیت دیگر سینئر اہلکاروں نے بھی سٹال کا معائنہ کیا۔

مزیدخبریں