اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت سردار شاہ جہاں یوسف نے گزشتہ روز نائب وزیراعظم پرویزالٰہی سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس دوران پارٹی کے تنظیمی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت نے ملاقات کے حوالہ سے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ میں نے نائب وزیراعظم کو اپنے حلقہ نیابت میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
پرویز الٰہی سے وزیرمملکت سردار شاہ جہاں یوسف کی ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال
Nov 12, 2012