اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) منصوبہ بندی کمشن نے 8 نومبر تک وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ منصوبہ بندی کمشن کے مطابق رواں مالی سال 8 نومبر تک ترقیاتی منصوبوں کے لئے 88.80 ارب روپے جاری کئے گئے۔ سماجی ترقی کے منصوبوں کے لئے 34.5 ارب روپے جاری ہوئے۔ ایرا کے لئے 2 ارب اور متفرق پروگراموں کے لئے 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ مواصلات ڈویژن کے منصوبوں کے لئے 11.36 ارب اور ریلوے ڈویژن کے لئے 6.63 ارب روپے جاری کئے گئے۔ وزارت پانی و بجلی کو پانی کے منصوبوں کے لئے 18.29 ارب روپے جاری ہوئے۔ ہا¶سنگ اینڈ ورکس کے لئے 5.19 ارب روپے اور ہیومن رائٹس ڈویژن کے لئے 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن کے منصوبوں کے لئے 3.19 ارب اور ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ڈویژن کو 59 ارب روپے دئیے گئے۔ داخلہ ڈویژن کو 14 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے لئے 7 ارب روپے جاری کئے گئے۔