اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے 10 ججوں پر مشتمل کمشن بنایا جائے: جاوید ہاشمی

ملتان (اے این این) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس کی تحقیقات کیلئے دس ججوں پر مشتمل غیر جانبدار کمشن تشکیل دیا جائے‘ سیاستدانوں کی 70ءکے بعد بنائی گئی جائیدادیں ضبط کی جائیں، جرنیلوں کے بھی تنخواہوں سے زیادہ اثاثے ضبط کئے جائیں‘ پاکستان ووٹوں سے بنا اور 1971ءمیں ووٹوں سے ہی ٹوٹا ہے‘ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اصغر خان کیس میں پہلے اپنے آپ کو کلیئر کروائیں پھر سیاست میں حصہ لیں۔ جب تک ان پر الزام ہے انہیں سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یونس حبیب نے خود کہا ہے کہ اس نے نواز شریف کو براہ راست پیسے دئیے تھے۔ اسد درانی نے بھی حلف دیا ہے کہ نواز شریف کو پیسے دئیے گئے تھے۔ یونس حبیب نوابشاہ میں بینک منیجر تھا جسے آصف علی زرداری نے ترقیاں دے کر حبیب بینک سندھ کا صدر بنایا اور نواز شریف نے یونس حبیب کے مہران بینک کی منظوری دی تھی۔ اگر وہ سچے ہیں تو قوم کو بتائیں کہ مہران بینک کی منظوری کیوں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جن قوتوں نے آئی جے آئی بنائی اور کھیل کھیلے سب کو پتہ ہے وہ کس کے ساتھ تھیں۔ نواز شریف انہی قوتوں کی وجہ سے دو بار وزیراعظم بنے۔ بینظیر بھٹو نے جنرل اسلم بیگ کو تمغہ جمہوریت دے کر اور غلام اسحق خان کو بڑا کہہ کر اقتدار حاصل کئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...