مردان: شادی کی تقریب میں محفل موسیقی کی اجازت نہ ملنے پر دولہا نے خود کشی کر لی

مردان(ثناءنیوز) مردان میں شادی کی تقریب میں محفل موسیقی کی اجازت نہ ملنے پر دولہا نے خود کشی کر لی۔ واقعہ مردان کے علاقہ سعید آباد میں پیش آیا جہاں فضل الرحمن کے سہرے کے پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئے۔فضل الرحمن اپنی شادی پر محفل موسیقی کا اہتمام کرنا چاہتا تھا مگر اس کے والد نعمت گل نے ایسا کرنے کی اجازت نہ دی اور دولہا نے دلبرداشتہ ہو کر پستول سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اور شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...