لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ آج کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا

کراچی (اے این این) جماعت اہلسنّت سندھ کے ناظم نشر و اشاعت قاضی نور الاسلام شمس نے بتاےا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف جماعت اہلسنّت کا پانچ روزہ ”لبیک یا رسول اللہ! لانگ مارچ“ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ شہر شہر میں لانگ مارچ کا استقبال کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں علماءو مشائخ اور سول سوسائٹی کے افراد لانگ مارچ میں شریک ہیں۔ ”لبیک یا رسول اللہ! لانگ مارچ“ آج 2بجے دوپہر کراچی پہنچ کر ختم ہو گا۔ کراچی میں سہراب گوٹھ پر قافلے کا استقبال ہو گا اور ایم اے جناح روڈ پر اختتامی جلسہ منعقد ہو گا۔ جلسہ کے بعد لانگ مارچ کے شرکاءعبداللہ شاہ غازی کے مزار پر اجتماعی حاضری دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...