میموگیٹ سکینڈل مقدمہ کی سماعت بائیس اکتوبر کو ہونا تھی تاہم لارجربنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی، واضح رہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد امریکی شہری منصور اعجاز نے اس وقت امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے امریکی جنرل جیمز جونز کو پاکستانی فوج پر دباﺅ ڈالنے کے لئے ایک میمورنڈم لکھا۔ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور دیگر نے بھی درخواستیں دائر کی تھیں میمو کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں نورکنی لارجربنچ کرتا رہا ہے ۔ میموکمیشن کی رپورٹ پہلے ہی سپریم کورٹ میں پیش کی جاچکی ہے جس میں پاکستان میں امریکہ میں سابق سفیر حیسن حقانی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔
سپریم کورٹ میں میموگیٹ سکینڈل کی سماعت آج ہوگی،چیف جسٹس کی سربراہی میں نورکنی لاجربینچ کیس کی سماعت کریگا۔
Nov 12, 2012 | 10:37