سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ نئیرحسین بخاری کی صدارت میں شام چاربجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں شام پانچ بجے شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی کا یہ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے جس میں سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے بل سمیت اہم قانون سازی زیرغورآنے کا امکان ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ نون، ایم کیوایم اوراے این پی کی طرف سے کراچی میں جاری قتل وغارت کے بارے میں تحاریک بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاسوں سے قبل بزنس ایڈوائزری کمیٹیوں کے اجلاس میں ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی۔
سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس آج شام کوہورہے ہیں جن میں سزائے موت کوعمرقید میں بدلنے کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
Nov 12, 2012 | 11:49