ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعات میں تھانہ منگھوپیرکی حدود سلطان آباد میں فائرنگ سے پچپن سالہ باغ میرموقع پرہلاک ہوگیا جبکہ اورنگی میں سیکٹرساڑھے گیارہ سے نوجوان کی تشددزدہ لاش ملی ہے جسکی شناخت نہیں ہوسکی۔ شہرقائد کے فضا کشیدہ ہونے کے بعد گورنراوروزیراعلیٰ ہاؤسزمیں مانیٹرنگ سیل قائم کردئیے گئے ہیں۔ ادھروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مختلف تھانوں میں اچانک دورہ کرکے فرائض میں غلفت برتنے پرایس ایچ اومیٹھادراورکھارادارکومعطل کردیا جبکہ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے دوڈی آئی جیزکوشوکازنوٹس بھی جاری کئے ہیں۔ دوسری جانب رینجرز،سی آئی ڈی اورایس آئی یو پولیس نے مشترکہ ٹارگٹ آپریشن کے دوران سہراب گوٹھ، لیاری، ناتھا خان گوٹھ انچولی بلدیہ سمیت متعدد علاقوں سے درجنوں مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا ہے جن میں لیاری سے چارکالعدم تنظیم کے کارکن بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعات میں دوافراد کوقتل کردیا گیا، بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث گورنرہاؤس اوروزیراعلیٰ ہاؤس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردئیے گئے ۔
Nov 12, 2012 | 11:59