لاہورہائیکورٹ نے دوران حج حاجیوں کو پیش آنے والی مشکلات سے متعلق وزارت مذہبی امورسے تفصیلی رپورٹ دس دسمبر کو طلب کرلی

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزارکے وکیل اظہرصدیق نے موقف اختیارکیا کہ حاجیوں کودوران حج وزارت مذہبی امورکی یقین دہانی کے باوجود مشکلات پیش آئیں اورحجاج کرام سعودی عرب میں شدید مشکلات کا شکاررہے۔ انہوں نے کہا کہ حج ٹورآپریٹرزانہیں مکمل سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے قراردیاکہ حاجیوں کومکمل سہولیات فراہم نہ کرنے والے ٹورآپریٹرزکوایک ،ایک لاکھ روپے جرمانے ان کی حمایت کرنے کے مترادف ہوگا کیونکہ وہ ایک سال میں پچاس لاکھ روپے کما کر ایک لاکھ روپے جرمانے کی مد میں ادا کردیں گے تو انہیں کیا فرق پڑے گا لہذا اس کے بجائے ان کے لائسنس معطل کیے جائیں۔ چیف جسٹس نے حاجیوں کی شکایات کے ازالہ سے متعلق وزارت مذہبی امور سے دس دسمبر کو تحریری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن