مسلم لیگ نون کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ گوہرکی اہلیت کوان کے شوہرگوہرسرفرازنے لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

Nov 12, 2012 | 12:22

ایم پی اے شمسہ گوہر کے شوہر گوہر سرفراز کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ شمسہ گوہر پہلے سے طلاق یافتہ تھیں لیکن نکاح نامہ میں خود کو کنواری ظاہرکیا ہے لہذا شمسہ گوہر نے ان سے شادی کے دوران حقائق چھپائے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ غلط بیانی کرنے سے شمسہ گوہر آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل ہوچکی ہے اس لیے عدالت انہیں نااہل قراردینے کے احکامات جاری کرے اوران کی نشست پرنئے ممبرکا انتخاب کرائے۔

مزیدخبریں