پاکستان کی دعوت پر افغانستان کی اعلی'مصالحتی و امن کونسل کے سربراہ صلاالدین ربانی کی زیرقیادت وفد آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ اپنے دورے کے دوارن افغان وفد وزیرخارجہ حناربانی کھر اور فوجی قیادت کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کرے گا۔ وفد کی صدر اوروزیراعظم سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جن میں افغانستان میں قومی مفاہمت کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفدکی جانب سےروڈ میپ بھی دیے جانے کا امکان ہے جس میں طالبان کے ساتھ جنگ کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کی وضاحت موجود ہو گی۔
افغان امن کونسل کاوفد آج پاکستان کی سیاسی اورفوجی قیادت سے مذاکرات کرے گا.
Nov 12, 2012 | 12:59