پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ ایک روز تھمنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیرہ پیسے کی کمی ہوگئی اور امریکی ڈالر چھیانوے روپے دس پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ ہفتے جمعرات کے دن امریکی ڈالر چھانوے روپے تیس پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد ہفتے کو ڈالر کی قدر میں قدرے بہتری دیکھنے میں آئی تھی اورامریکی ڈالرچھیانوے روپے کی سطح سے بھی گرگیا تھا۔ آج ایک بارپھرروپے کی قدرگرنا شروع ہوگئی اور کاروبارکے آغازپرہی ڈالر چھیانوے روپے کی سطح سے تجاوزکرگیا۔