نواب بگٹی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اسماعیل کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر آفتاب شیر پاﺅ کے وکیل افتخار گیلانی کی طرف سے عدالت میں درخواست پیش کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ یہ کیس انسداد دہشتگردی کا نہیں ہے لہذا اس کوسول کورٹ میں منتقل کیاجائے، نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی نےدرخواست کی مخالفت کی اور موقف اختیارکیا کہ نواب بگٹی کو قتل کیا گیا ہے اس لئے کیس اسی عدالت میں چلنا چاہیے، عدالت نے کیس کی سماعت سولہ نومبرتک ملتوی کردی۔