چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی۔ سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ نے عدم اطمینان کا اظہارکیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انہیں توقیر صادق کے بارے میں کچھ علم ہے کہ وہ کہاں ہے، ان کی موجودگی کی اطلاع پرایک جگہ چھاپا مارا گیا تو وہ آدھا گھنٹہ قبل نکل چکے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ بظاہر چھاپے سے پہلے توقیر صادق کو خبر کردی جاتی ہے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ آئی جی کو بلائیں تو کام ہو، انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ نیب سے تعاون کرے ، اورآئندہ ناکام چھاپے کی صورت میں آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب ان افسران کے ہمراہ پیش ہوں جنہیں توقیر صادق کی گرفتاری پر مامور کیا گیا ہو ، مزید سماعت انیس نومبر تک ملتوی کر دی گی
اوگرا عملدرآمد کیس: لاہوراوراسلام آباد کے پولیس سربراہان توقیرصادق کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ چیف جسٹس
Nov 12, 2012 | 15:50