محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گرد حملوں کے خدشات کے پیش نظر کراچی ، حیدرآباد اور خیرپور میں پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ ایک سوچوالیس کا نفاذ گیارہ محرم الحرام تک رہے گا تاہم مجالس اورجلوس اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس سے قبل ان تین شہروں میں موٹرسائیکل پرڈبل سواری اورمذہبی منافرت پھیلانے والی آڈیو اور ویڈیوز و تقاریرپرپابندی عائد کی جاچکی ہے۔ دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی سطح کے افسران کو سیکشن ایک سو اٹھاسی کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق چند روزمیں پچاس سے زائد علمائے کرام اورذاکرین کے سندھ میں داخلے پرپابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔