دہشت گردی اورانتہاپسندی ایک بڑاچلینج ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف


وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موٹروے پولیس کی سالانہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کاکہناتھاکہ دہشت گردی ایک بڑا چلینج ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں عوام کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادروں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ ایسے حالات میں قانون فافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہواہے۔ ان کاکہناتھا کہ موجودہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ موٹر وے پولیس جذبہ خدمت سے سرشارہوکراپنے فرائض انجام دے، تاکہ عوام ان سے نفرت کے بجائے محبت کریں۔
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے موٹر وے پولیس کا رسک الائنس فوری طورپرادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس نے جس محنت سے عوام میں اعتماد بحال کیا ہے، اسے برقراررکھیں۔ عوام کا اعتماد جب تک پولیس پر بحال نہیں ہوگا، اس وقت تک پولیس عوام میں عزت ووقارنہیں بناسکتی۔ عوام کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھیں تاکہ پولیس کا ادرہ ترقی کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن