اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام دو روزہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی، ایران، مصراورخلیجی ممالک شام کو عرب اور عجم کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر پرامن حل نکالنے کی کوشش کی جائے۔ قاضی حسین احمد نے عافیہ صدیقی کو فوری طور پر رہا کر کے واپس پاکستان لانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں کو اپنا اتحاد قائم کرنا چاہیے تا کہ ملک میں سیکولر سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کیا جا سکے، ماضی میں ایم ایم اے جیسے مذہبی اتحاد کے بننے پرپاکستانی لوگوں نے اس اتحاد کو کامیاب بنایا، قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے پرمختلف اسلامی ممالک میں اختلافات موجود ہیں جنہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
عوام چاہتی ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں ایک ہوجائیں تاکہ ملک میں سیکولرجماعتوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ قاضی حسین احمد
Nov 12, 2012 | 20:34