جیمزبانڈ فلم "سکائی فال" نے باکس آفس پرکامیابیوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، فلم نے ریلیزکے پہلے ہی ہفتے امریکا میں آٹھ کروڑ اٹھہترلاکھ ڈالرزکما لیے۔

Nov 12, 2012 | 20:52

خصوصی رپورٹر

جیمزبانڈ سیریزکی تیئسویں فلم کو دنیا بھرمیں توقعات سے کہیں زیادہ کامیابی ملی ہے۔ دو روزپہلے تک گلوبل مارکیٹ میں فلم کی مجموعی آمدنی پینتیس کروڑ ڈالرزتھی جس میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ پچاس سال میں کسی بانڈ فلم نے اتنے پیسے نہیں کمائے۔ اس سے پہلے بننے والی بانڈ فلم "کوانٹم آف سولیس'' تھی جس نے امریکا میں ساڑھے چھ کروڑ ڈالرزکا کاروبارکیا۔ "سکائی فال''میں ڈینئیل کریگ نے جیمزبانڈ کا کردارادا کیا ہے۔
ادھراینی میٹڈ مووی ریک اٹ رالف جس میں وڈیوگیم کا ولن ہیرو بننے کے لئے نکل پڑا ہے۔ دلچسپ کامیڈی فلم نے باکس پردوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے اوررواں ہفتے تین کروڑتیس لاکھ ڈالرکا بزنس کیا۔
آسکر ونر ڈینزل واشنگٹن کا ڈرامہ فلائٹ ہالی ووڈ باکس پر تیسرے نمبر پر ہے جس نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کمالئے ہیں

مزیدخبریں