میانمر میں کئی مسلمانوں کو زندہ دفن کیاگیا: اقوام متحدہ کی رپورٹ

نیویارک (ثناء نیوز) میانمرمیں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا  ہے کہ کئی مسلمانوں کو قبروں میں زندہ دفن کیاگیا۔ قتل عام میں سکیورٹی ادارے بھی شامل رہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق کئی علاقوں سے اجتماعی قبریں ملی ہیں جن  میں دفن افراد کے ہاتھ اور پائوں بندھے ہوئے ملے۔ رپورٹ کے مطابق ان قبروں سے28 بچوں کی نعشیں بھی ملی ہیں ۔عینی شاہدین کے مطابق بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمان اکثریتی علاقوں میں داخل ہوکر املاک کو نقصان پہنچایا اور لوگوںپر تشدد کیا اور اس موقع پر سکیورٹی ادارے بھی اس قتل عام میں پوری مدد فراہم کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن