مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی حکومت نے شدت پسند جماعت جیوش ہوم کے سربراہ آوی گیڈورلائبرمین کو نیا وزیرخارجہ مقرر کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں آوی گیڈورکو ملک کا نیا وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے۔ فیصلے کوحتمی منظوری کیلئے اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ آوی گیڈورلائبرمین کو وزارت خارجہ جیسا اہم عہدہ ایک ایسے وقت میں سونپا گیا ہے جب گزشہ ہفتے انہیں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات میں عدالت نے بری کردیا تھا۔
اسرائیلی حکومت نے امن دشمن آوی گیڈورلائبرمین کو وزیرخارجہ مقرر کر دیا
Nov 12, 2013