انگلش آل رائونڈر روی بوپارہ نے بگ بیش کیلئے سڈنی سکسرز سے معاہدہ کر لیا

لندن (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر روی بوپارہ نے بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے سڈنی سکسرز سے معاہدہ کر لیا۔ انگلش فاسٹ بائولر کرس ٹریملٹ کی جگہ ان سے معاہدہ کیا گیا ہے، ٹریملٹ بگ بیش لیگ کے پہلے مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز کھیلنے میں مصروف ہوں گے۔ بوپارہ انگلینڈ لمٹیڈ اوورز سکواڈ کا حصہ ہیں اور ان دنوں بنگلہ دیش میں ڈھاکہ لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں وہ ہم وطن مائیکل لمب کو جوائن کریں گے۔ بوپارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سڈنی سکسرز سے معاہدہ کرنے پر خوش ہوں، کوشش ہو گی کہ اپنے بین الاقوامی تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹ کے ساتھ ساتھ عمدہ بائولنگ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ بوپارہ نے ٹی ٹونٹی میچوں میں اب تک 2850 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...