لندن(اے پی پی)سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں رافیل نڈال اور نوویک جوکووچ نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لی۔ پہلے سیمی فائنل میچ میں سربین ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا سے تھا۔ جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فیڈرر کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔