اسلام آباد(آن لائن) سپیشل اولمپکس گیمز پیسیفک گیمز 7 دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں ہوں گے۔ سات روزہ ایونٹ سات سے دس دسمبر تک ہوگا۔ پاکستان کا 60 کھلاڑیوں اور 18 آفیشلز پر مشتمل 78 رکنی دستہ بھی سپیشلایشیاء پیسیفک گیمز میں شرکت کریگا۔ انیس الرحمن پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن ہوں گے جبکہ رونق لاکھانی ڈپٹی چیف ڈی مشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ایشیاء پیسیفک گیمز میں 32 ممالک کے دو ہزار سے زائد پسماندہ اور ذہنی طور پر معذور کھلاڑی شرکت کریں گے۔
سپیشل اولمپکس ایشیاء پیسیفک کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا
Nov 12, 2013