ایشین چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی‘ ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ہاکی ٹیم جاپان سے وطن واپس پہنچ گئی، علامہ اقبال ائر پورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتباک استقبال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ہاکی شائقین کے سمیت سابق کھلاڑی موجود تھے، پاکستان ٹیم کے ائرپورٹ سے باہر آتے ہیں کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر شائقین رقص کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جبکہ اس موقع پر ائر پورٹ میں موجود افراد نے بھی قومی ہاکی ٹیم اور کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا کہ یہ میری نہیں بلکہ پوری ٹیم کی جیت ہوئی، میں ناقدین کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں ملکر ہاکی اور کھلاڑیوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے جو تاریخ رقم کی، انشااﷲ صدر، وزیر اعظم اور صوبائی وزیر اعلیٰ سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی درخواست کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان ٹیم ترقی کی منازل طے کرنا شروع ہو گئی، اب مستقبل میں عالمی اعزازت اس کا ہدف ہے۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان ایم عمران نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان ٹیم دوسری مرتبہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے تمام کھلاڑیوں نے پوری محنت کے ساتھج ٹورنامنٹ میں کھیلا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان ٹیم کامیاب ہو کر وطن واپس لوٹی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ اﷲ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے قومی ٹیم کو عزت بخشی ہماری کوشش ہوگی کہ اس تسلسل کو مستقبل میں بھی برقرار رکھیں۔ پاکستان ٹیم کی اگر حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ٹیم عالمی اعزازت حاصل کر لے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...