لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نیٹو سپلائی بند نہیں کر سکتی البتہ وفاق کو اس کےلئے درخواست کر سکتی ہے۔ ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں نے حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیدیا ہے اب اس کی طرف پیشرفت حکومت کا کام ہے۔ وہ لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔تے ہوئے انہوں نے کہا عوام نے حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اسے عوام کے مفادات میں فیصلے کرنے چاہئیں اور عوام سے کئے گئے وعدے بھی پورے کئے جائیں۔طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو واضح مینڈیٹ دیا گیا ہے اس کی طرف پیشرفت کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے حکومت کو ہرممکنہ اقدامات اٹھانے چاہئیں اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں حکومت کو سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے خیبر پی کے میں نیٹو سپلائی بند کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے۔ صوبائی حکومت اپنے طور پر ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھا سکتی البتہ خیبر پی کے حکومت وفاق سے نیٹو سپلائی بند کرنے کی درخواست کر سکتی ہے لیکن پھر بھی کسی بھی فیصلے کا اختیار وفاق کو حاصل ہے۔
اعتزاز احسن
خیبر پی کے حکومت خود سے نیٹو سپلائی بند نہیں کر سکتی: اعتزاز احسن
خیبر پی کے حکومت خود سے نیٹو سپلائی بند نہیں کر سکتی: اعتزاز احسن
Nov 12, 2013