”علامہ اقبالؒ نے اسلامی ودینی فکر و فلسفہ پر مسلمانوں کا اعتماد بحال کیا“

”علامہ اقبالؒ نے اسلامی ودینی فکر و فلسفہ پر مسلمانوں کا اعتماد بحال کیا“

Nov 12, 2013

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) آج امت مسلمہ جس بحران اور جس مسائل و کیفیات کا شکار ہے وہ بہت ہی ہم جہت اور ہم پہلو ہیں۔ یہ بحران صرف علمی ذہنی و نظریاتی نہیں ہے۔ معاشی اور معاشرتی نہیں یا محض تہذیبی و اخلاقی بھی نہیں ہے۔ بلکہ یہ بحران ایک کلی حیثیت رکھتا ہے۔ صدیوں پر محیط اس بحران اور مسائل کا حل ہمیں اقبال کے ہاں سے ملتا ہے۔ اقبال ہماری تہذیب اور تاریخ کا دل و دماغ تھے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سکالر و ماہر اقبالیات جاوید احمد نے حلقہ علم و ادب کے تحت کئے۔اقبال نے مغربی فلسفے اور تہذیب حاضر کا اسلامی فکر و فلسفہ کی روشنی میں تار پود بکھیر کر رکھدیا ہے اور اسلامی و دینی فکر و فلسفہ پر مسلمانوں کا اعتماد بحال کیا۔ تقریب سے ماہر اقبالیات ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی اور صدر حلقہ علم و ادب سمیع اللہ بٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ ارشد فارانی نے علامہ کے حضور منظوم خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں