جماعت اہلسنت کل منور حسن کے بیان کے خلاف یوم سیاہ منائے گی: فضل الرحمن اوکاڑوی

جماعت اہلسنت کل منور حسن کے بیان کے خلاف یوم سیاہ منائے گی: فضل الرحمن اوکاڑوی

Nov 12, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر صاحبزادہ مفتی فضل الرحمن اوکاڑوی نے پاک فوج کے شہیدوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی کے بیان کو قوم کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان کل ملک بھر میں منور حسن کے گمراہ کن بیان کے خلاف یوم سیاہ منائے گی۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کو بھی اس کے خلاف ازخود نوٹس لینا چاہئے۔

مزیدخبریں