ڈینگی مکاﺅ مہم میں خواتین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں: رخسانہ کوکب

ڈینگی مکاﺅ مہم میں خواتین اپنی ذمہ داریاں پوری کریں: رخسانہ کوکب

Nov 12, 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوکب نے کہا ہے کہ ڈینگی مکاﺅ مہم میں خواتین اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے حکومتی کاوشوں میں شانہ بشانہ حصہ لیں۔یہ بات انہوں نے سوشل ویلفیئرکے ارادہ صنعت زار میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال فہمیدہ مشتاق نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈاکٹر ظہور احمد، فیض نعیم وڑائچ کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔فہمیدہ مشتاق نے طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈینگی مکاﺅ صحت بچاﺅ کے تحت زندگی کے دیگر معمولات کے ساتھ صفائی کو بھی اپنا معمول بنا لیں۔

مزیدخبریں