لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ف پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر پارٹی سربراہوں، الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ف میں بوگس انٹرا پارٹی انتخابات کے ذریعے نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری اور فضل الرحمن پارٹی سربراہ بنے ہیں۔ جمہوریت پسند ہونے کی دعویدار پارٹیوں کے سربراہوں اپنی ہی جماعتوں میں آمریت قائم کی ہوئی ہے جو کہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کی واضح خلاف ورزی ہے۔ حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے ان جماعتوں میں حقیقی انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور بوگس انتخابات کرانے پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ( ف) پر مستقل پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔
پابندی کی درخواست: مسلم لیگ ن، پی پی، جے یو آئی کے سربراہوں، الیکشن کمشن کو نوٹس جاری
Nov 12, 2014