عمران خان بوڑھے ہو چکے، جلدبازی میں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں: حمزہ شہباز

Nov 12, 2014

نیویارک (ثناء نیوز) مسلم لیگ (ن )کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان بوڑھے ہوچکے ہیں اورجلد بازی میں وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ،حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر ڈکٹیشن قبول نہیں۔گزشتہ روزنیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کو جلد بازی کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر آگے آنا چاہئے، الیکشن اصلاحات کیلئے حکومت اپنے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 2018ء سے قبل عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت مسائل ہیں جن سے نمٹنے کیلئے حکومت کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں