5 سال قبل سمندر میں ڈوبنے والے 16 پاکستانی اسرائیل میں قید نکلے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) 5 سال پہلے سمندر میں ڈوبنے والے 16 پاکستانیوں کے زندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دسمبر 2009ء میں بحری جہاز لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندر میں ڈوبا تھا۔ سماجی کارکن انصار برنی نے قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انصار برنی کا کہنا ہے کہ بحری جہاز پر 83 افراد سوار تھے جن میں سے 16 پاکستانی بھی سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ 16 پاکستانیوں کے اہل خانہ کو اطلاع ملی ہے کہ تمام پاکستانی زندہ اور اسرائیلی قید میں ہیں۔ 16 پاکستانیوں کی تلاش کیلئے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...