کراچی (آن لائن) ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈاکوئوں اور چوروں کو ذمہ داریاں دی جاتی ہیں۔ حکمران عیاشی کیلئے بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، جنہیں کچھ معلوم نہیں وہ بجلی بنارہے ہیں اور گدھا گاڑی چلانے والے ریل چلارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا حکمران ایک ملک سے واپس آکر فوراً ہی دوسرے ملک روانہ ہوجاتے ہیں اور ملک کے وسائل کو بیدردی سے خرچ کیا جا رہا ہے حالانکہ انہیں خود جانے کے بجائے وزیر تجارت کو بھیجنا چاہئے تاکہ وہ جس ملک میں جائیں وہاں سے تجارت کا فروغ ہوسکے۔
پاکستان میں ڈاکوئوں اور چوروں کو ذمہ داریاں دی جاتی ہیں: ڈاکٹر عبدالقدیر
Nov 12, 2014