خیرپور (آئی این پی) ’’جسے اللہ رکھے ،اسے کون چکھے‘‘ خیرپور ٹھیڑی بائی پاس پر ٹرک اور بس کے خوفناک حادثے میں 4سالہ زریں کو خراش تک نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو خیبرپور ٹھیڑی بائی پاس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں21مرد، 18 خواتین اور 19 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 18 زخمی بھی ہوئے، لیکن 4سالہ زریں کو خوفناک حادثے میں خراش تک نہ آئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 سالہ زریں 6 اور 7 نمبر سیٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ بیٹھی ہوئی تھی جو حادثے میں بے ہوش ہو گئی ، جبکہ اس کی والدہ حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔حادثے کے بعد ملبے کے ڈھیر میں سے بچی کے ہاتھ میں سرخ رنگ کا پیکٹ ہونے کی وجہ سے نشاندہی ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوش میں آنے پر بچی نے پشتو زبان میں بتایا کہ اس کا نام زریں ہے اور سوات سے تعلق ہے، افسوس ناک حادثے میں بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔