چینی قیادت کی پاکستانیوں سے والہانہ محبت، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری دھرنے والوں نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں، شہباز شریف کی شدید تنقید

Nov 12, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چین کی حکومت کے انتہائی شکرگزار ہیں جس نے پاکستان اور پاکستان کے عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے اور مخلص دوست ہونے کا ثبوت دیا۔ دوسری طرف دھرنے والوں نے ملک و قوم کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈال کر دشمنی نبھائی۔ چین نے پاکستان اور پاکستان کے عوام کا خیال رکھا جبکہ دھرنے والوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا اور قومی معیشت کو تباہ کیا۔ میں عوام سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ دھرنے والوں کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں۔

مزیدخبریں