برلن(آئی این پی) وزیر اعظم کے دورئہ جرمنی میں بھی ’’گو نوازگو‘‘ کے نعرے لگ گئے، وزیراعظم کے پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کے دوران ہوٹل کے باہر پی ٹی آئی، پی اے ٹی کے کارکنوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔ وزیراعظم بزنس فورم سے خطاب کے لئے ہوٹل گئے تو ہوٹل کے باہر جمع پی ٹی آئی، پی اے ٹی کے کارکنوں نے انہیں دیکھ کر ’’گو نواز گو ‘‘کے نعرے لگائے تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔