اسلام آباد (آئی این پی) حساس اداروں نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کی وارننگ جاری کردی، دہشت گرد ائرپورٹ، قائداعظم یونیورسٹی اور اہم عمارتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ حساس اداروں کے مطابق القاعدہ تحریک طالبان پاکستان سے ملکر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور خودکش بمبار بنوں اور ڈی آئی خان میں داخل ہوچکے ہیں اور کسی بھی وقت بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ، قائداعظم یونیورسٹی اور اہم عمارتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کا مقصد اسلام آباد میں انتشار پھیلانا ہے۔
اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ بمبار بنوں، ڈی آئی خان میں داخل ہوگئے: حساس اداروں کی وارننگ
Nov 12, 2014