حج کرپشن کیس، سابق جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب کی ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم

Nov 12, 2014

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں گرفتار وزارت مذہبی امور کے سابق جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب الاسلام کی حج کرپشن کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے اور انہیں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم سنایا ہے۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے ملزم کو اپنا پاسپورٹ سرنڈر کرنے اور اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

مزیدخبریں