چیئرمین این ایچ اے کرپٹ آدمی ہے‘وزیر مملکت مواصلات کا الزام‘شاہد اشرف تارڑ کی تردید

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مملکت مواصلات عبدالحکیم بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ کرپٹ ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ سابق صدرکے داماد ہیں جنہیں سفارش پر ہی تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹھیڑی بائی پاس کی تعمیر میں بھی ناقص میٹریل استعمال ہوا تھا جس پر انکوائری کی ہدایت کی تھی مگر آج تک کوئی رپورٹ پیش ہی نہیں کی گئی۔ دوسری جانب شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ این ایچ اے پر الزامات بے بنیاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن